Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر کا مکتوب موصول

سعودی عرب میں قطری سفیر نے امیر قطر کا مکتوب حوالےکیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کا ایک مکتوب اتوار کو موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امیر قطر کے مکتوب کا تعلق سعودی عرب کے قطر کے ساتھ مضبوط اور گہرے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں ہر سطح پر دونوں ملکوں کے برادر عوام کے رشتوں کو اور مضبوط بنانے کے طریقوں سے ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی  سے مملکت میں قطری سفیر بندر العطیہ نے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی اور امیر قطر کا مکتوب حوالےکیا۔
قطری سفیر نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات مختلف شعنوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسھی کے امور پر موقف کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

شیئر: