Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ، طائف اور رابغ میں پیر کو سکول بند، تدریس آن لائن ہوگی

موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کی صبح بارش کا امکان ظاہر کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ تعلیم  نے کہا ہے کہ’ پیر 12 دسمبر کو جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، رابغ، خلیص اور دیگر علاقوں میں سکول بند رہیں گے، تدریس آن لائن ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ سکول بند رکھنے کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی ان رپورٹوں کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں پیر کی صبح دس بجے تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کی سلامتی کی خاطر پیر کو سکول بند رہیں گے۔ مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے تدریس آن لائن ہوگی‘۔
محکمہ تعلیم طائف اور مکہ مکرمہ نے بھی بیان میں کہا کہ ’خراب موسم کے باعث پیر کو مکہ، الجموم، بحرہ اور الکامل میں سکول بند رہیں گے تاہم مدرستی پلیٹ  فارم کے ذریعے آن لائن تدریس جاری رہے گی‘۔
محکمہ تعلیم اللیث نے بھی بیان میں کہا کہ’ پیر کومدرستی پلیٹ  فارم کے ذریعے آن لائن تدریس ہوگی‘۔
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا جدہ اور رابغ میں کیمپس بند رہے گا اور کلاسز آن لائن ہوں گی۔

شیئر: