Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور سلمان خان میں کیا فرق ہے، نواز الدین صدیقی نے بتا دیا

نواز الدین صدیقی نے ایک فلم کے 100 کروڑ لینے والے اداکاروں کو فلموں کی ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے وقت بہت ریہرسل کرنی پڑتی ہے جبکہ سلمان خان ایک ایسے مہربان اداکار ہیں جو اپنے ڈائیلاگ بھی دوسروں کو دے دیتے ہیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کے ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے ان دونوں میں کیا فرق پایا؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو بہت بار ریہرسل کرنا پڑتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر فلم کی ٹیم بھی یہ سمجھے کہ کسی سین کو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں اس وقت بھی ہم اس سین کو دوبارہ شوٹ کرتے ہیں۔‘
سلمان خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’سلمان بھائی کے ساتھ تجربہ مختلف رہا۔ بحیثیت اداکار وہ اتنے مہربان ہیں کہ اپنا سب سے بہترین ڈائیلاگ بھی آپ کو دے دیں گے، آپ کے سامنے کیمرے پر آئیں گے اور کہیں گی یہ لے یہ ڈائیلاگ تو بول لے یار۔‘
نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ انہیں سلمان خان کے ساتھ کام کر کے بہت لطف آیا۔
نواز الدین صدیقی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ اور سلمان خان کے ساتھ ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’کک‘ فلم میں کام کر چکے ہیں۔
انڈیا میں بالی وڈ فلموں کو ماضی جیسی پذیرائی نہ ملنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نواز الدین صدیق نہ کہا کہ ’جو ستارے ایک فلم کے 100 کروڑ روپے لیتے ہیں انہوں نے فلموں کو نقصان پہنچایا ہے۔‘
اس پر مزید بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’ایک چھوٹی بجٹ کی فلم ناکام نہیں ہوتی۔ جب بھی کسی بھی فلم کا بجٹ مقررہ حد سے بڑھتا ہے وہ ناکام ہوجاتی ہے۔‘

شیئر: