Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ہالی وُڈ اداکارہ شیرون سٹون شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ہالی وُڈ کی نامور اداکارہ شیرون سٹون سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بالی وُڈ  کنگ شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرون سٹون نے اپنے قریب ہی بیٹھے شاہ رخ خان کو کھڑے ہوتے دیکھا تو حیرت کا شکار ہوگئیں اور دل تھام کر تالیاں بجانے لگیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ ملنے پر میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا بے حد ممنون ہوں، سعودی عرب میں اپنے مداحوں کے درمیان آکر مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔‘
’یہ وہ خطہ ہے جہاں سے میری فلموں کو بھرپور سپورٹ ملی ہے، میں اس خطے کے ٹیلنٹ کو سہرانے اور یہاں کی فلم کمیونٹی کا حصہ بننے کے بہت جوش میں ہوں۔‘
شاہ رخ خان نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کی ہے۔

شیئر: