Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایواکاڈو سے وزن کم کریں

نیوجرسی.... ایوا کاڈو سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے۔ اس پھل کے کھانے سے آپ کی بھوک بھی بڑھتی ہے جبکہ جسم میں چکنائی کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اسکے علاوہ کمر کی چوڑائی بھی کم ہوتی ہے۔ اس بارے میں ایک رپورٹ انٹرنل میڈیسن ریویو میں شامل ہوئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگرباقاعدگی سے ایوا کاڈو کھایا جائے تو مٹاپے کے امکانات 33فیصد کم ہوسکتے ہیں جبکہ کمر کی چوڑائی میں بھی کمی ہوتی ہے۔ یہ پھل کھانے والوں کا وزن دوسروں کی نسبتاًساڑھے 7پونڈ کم ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ اسے کھانے کے نتیجے میں آپ کو بہتر خوراک کھانے میں رغبت ہوتی ہے اور آپ ریشے والی خوراک بھی پسند کرنے لگتے ہیں۔ اس پھل کے نتیجے میں آپ کو وٹامن ای ، سی، میگنیشم اور پوٹاشیم بھی ملتا ہے۔

شیئر: