Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ سال 3178طبی غلطیاں ریکارڈ ہوئیں، وزارت صحت

کیسز نمٹانے کے لئے وزارت نے 22کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہےں، ترجمان
 
جدہ: سعودی عرب کی مختلف اسپتالوں میں گزشتہ سال 3178طبی غلطیاں ہوئیں۔ طبی غلطیوں کے کیسز نمٹانے کے لئے وزارت صحت نے 22کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔ یہ بات وزارت صحت کے ترجمان مشعل الربیعان نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ طبی غلطیاں ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا وزارت کے پاس ریکارڈ ہونے والی طبی غلطیاں سرکاری ونجی اسپتالوں میں ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی غلطی کی اطلاع ملنے پر وزارت کی کمیٹیاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرتی ہیں اور60دن کے اندر معاملہ عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مریضوں اور ان کے اقرباءمیں طبی غلطی اور علاج کے مابعد اثرات کے درمیان فرق نہیں کیا جاتا۔ مریض کی غلط تشخیص سے ہونے والے علاج سے اسے نقصان ہوسکتا ہے اور یہی طبی غلطی ہے جبکہ علاج کے مابعد اثرات طبی غلطیوں میں شمار نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ اسپتال انتظامیہ علاج کرنے سے پہلے مریض کی تحریری منظوری لیتی ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: