Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کسٹمر سروس‘ میں سعودائزیشن پر عملدرآمد شروع

قانونی پیشوں کے دوسرے مرحلے میں 70 فیصد سعودائزیشن کی جا رہی ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ’کسٹمر سروس‘ کے شعبے میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے۔
مملکت بھر میں وکلا اور قانونی مشاورت کے شعبے کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا بھی نفاذ کردیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیان میں کہا کہ ’کسٹمر سروس کے شعبے کی 100 فیصد سعودائزیشن شروع کی گئی ہے جن اداروں میں کسٹمر سروس میں غیرملکی ملازم تعینات ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔‘ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کسٹمر سروس کی تمام اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی جا چکی ہیں۔ ان میں کلیدی عہدے، انچارج وغیرہ سب شامل ہوں گے۔‘
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ ’قانونی پیشوں کے دوسرے مرحلے میں 70 فیصد سعودائزیشن کی جا رہی ہے۔ فیصلے کا مقصد تمام کمپنیوں، مملکت میں لا فرمز اور وکلا کی ایجنسیوں میں سعودیوں کا تقرر یقینی بنانا ہے۔’
نئے فیصلے کے تحت قانونی مشیر برائے سرکاری ضوابط اور قانونی مشیر برائے پرائیویٹ سسٹم، معاہدوں کے ماہر، قانونی امور کے وثیقہ نویس سب شامل ہوں گے۔ 
 فیصلے کے تحت ایل ایل بی ڈگری ہولڈر کو کم از کم 5500 ریال تنخواہ دینا ہو گی۔  
پہلے مرحلے میں 50 فیصد سعودائزیشن کی گئی تھی۔ اب اس کو توسیع کر کے 70 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 

شیئر: