Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ کے صدر سے انقرہ میں سعودی صدر شوری کی ملاقات 

ترک صدر نے کہا کہ ’سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات گہرے ہیں‘ ( فوٹو ایس پی اے)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے پیر کو انقرہ کے صدارتی محل میں سعودی صدر شوری شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر ترکیہ پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر مصطفی شنطوب موجود تھے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترک صدر نے سعودی صدر شوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات گہرے ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ و استحکام میں معاون اور مزید کوششوں کے خواہشمند ہیں۔‘ 

ترکیہ کے صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کے پیغامات حوالے کیے(فوٹو اایس پی اے)

ترکیہ کے صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کے پیغامات صدر شوری کے حوالے کیے۔
ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ’ سعودی شوری اور ترکیہ کی پارلیمنٹ دونوں برادر ملکوں کو جوڑنے والے تعلقات خصوصا پارلیمانی تعلقات کوعروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔‘
اس موقع پر مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے ایسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جو مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔ 

شیئر: