Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے صدر سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کا جائزہ 

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے الجزائری صدر کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر کو صدارتی محل میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد کی جانب سےالجزائری صدر کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
سعودی قیادت کی جانب سے الجزائر کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں الجزائر کے صدراور سعودی وزیر داخلہ نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور امن و سلامتی کے امور میں تعاون کا جائزہ لیا ہے۔

سعودی وزیر داخلہ  نے الجزائری ہم منصب ابراہیم مراد سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر ھشام الفالح اور الجزائر میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ البصیری بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
الجزائر کی جانب سے وزیر داخلہ ابراہیم مراد اور ایوان صدارت کے ڈائریکٹر عبدالعزیز خلف بات چیت میں شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے الجزائری ہم منصب ابراہیم مراد سے بھی ملاقات کی ہے۔
الجزائر کے وزیر داخلہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: