Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے نئے کرنسی نوٹ پر پرندے کی تصویر کیوں ہے؟

کرنسی نوٹ کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے، مارکیٹ بتدریج متعارف ہوں گے( فوٹو العربیہ)
اردنی سینٹرل بینک نے پیر کو پانچ، دس، بیس، پچاس اور ایک دینار کے پانچ نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اردن میں کرنسی نوٹ کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے۔ نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ بتدریج متعارف ہوں گے۔
نئے کرنسی نوٹ پر ہاشمی فرمانرواؤں کی تصاویر سے مزین ہیں اور نئے سیکیورٹی فیچرز استعمال کیے گئے ہیں۔

پیٹرا کا کوہستانی علاقہ اس پرندے کا مسکن مانا جاتا ہے(فوٹو ٹوئٹر اردنی نیوز ایجنسی)

 نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی شروعات ایک دینار والے نوٹ سے کی گئی ہے دیگر نوٹ مختلف تاریخوں میں مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔
ایک دینار والے کرنسی نوٹ میں پرندے کی تصویر ہے جو نیا اضافہ ہے۔ اردن میں یہ پرندہ العصفور الوردی السینائی کے نام سے معروف ہے اور یہ اردن کا قومی پرندہ ہے۔ 
پیٹرا کا کوہستانی علاقہ اس پرندے کا مسکن مانا جاتا ہے۔ اس کے گلابی رنگ کی وجہ سے اسے ملک کا قومی پرندہ منتخب کیا گیا ہے۔

شیئر: