Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمن فٹبال ٹورنامنٹ، سعودی اور پاکستانی ٹیمیں 19 جنوری کو مد مقابل ہوں گی

چیمپئن شپ کے میچ الخبر کے سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے (فوٹو عرب نیوز)
سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن خواتین کے بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، جزائر قمر، ماریشس اور سعودی عرب کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کا مشرقی ریجن 11 سے 19 جنوری کے دوران چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔  
چیمپئن شپ کے میچ الخبر کے پرنس سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سعودی خواتین ٹیم کا پہلا میچ ماریشس سے ہو گا، دوسرا میچ 15 جنوری کو جزائر قمر کے ساتھ جب کہ تیسرا میچ 19 جنوری کو پاکستانی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا۔
ٹورنامنٹ کی میزبانی سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن خواتین فٹ بال ڈیپارٹمنٹ کے اہداف کا حصہ ہے جس کا مقصد خواتین کی پہلی ٹیم تیار کرنا ہے جس کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا۔
سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور خواتین کے فٹ بال مینجمنٹ کی جنرل سپروائزر لمیا بنت ابراہیم بن بھیان نے کہا کہ ’مملکت میں خواتین کے فٹ بال نے حالیہ دنوں مقامی مقابلوں کے لیے علاقائی تربیتی مراکز کے ذریعے بہت ترقی کی ہے جو نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں معاون ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے خواتین کے فٹ بال کو ترقی دینے میں تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی ہیں خاص طور پر سعودی فٹ بال کی تبدیلی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر جس کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا‘۔
سعودی خواتین فٹ بال مینجمنٹ کی جنرل سپروائزر لمیا بنت ابراہیم بن بھیان نے کہا کہ  ’بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ کا مقصد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مستقبل کے آفیشل ٹورنامنٹس میں داخل ہونے سے پہلے تیار کرنا ہے‘۔

شیئر: