مکہ مکرمہ کے کدی علاقے میں بارش کے بعد سیلابی ریلے میں ایک غیرملکی بہہ کر ہلاک ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص برمی تارک وطن ہے۔
مزید پڑھیں
-
بارش کے دوران سیلفی، سعودی نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکNode ID: 730956
-
مکہ ریجن اور ریاض سمیت کئی علاقوں میں مزید بارش کا امکانNode ID: 731016
ذرائع نے کہا ہے کہ ’وقوعہ پیر کو خمیم محلے میں ہوا ہے جب مذکورہ شخص سیلابی ریلہ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘
محکمہ شہری دفاع کو اطلاع دی گئی جس کی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔
بعد ازاں وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور مکہ کے جنوب میں عکیشیہ نامی محلے میں اس کی لاش ملی ہے۔
في هذا الفيديو واضح كيف جرفه السيل
حارة خميم كدي #مكه والشخص انتقل الى رحمة لله#مكه_الان #Makkah
2-1-2023— طقس_العالم (@Arab_Storms) January 3, 2023