Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: 16 برس کے طالب علم نے کچرا بیچ کر صاف پانی کا پلانٹ لگا دیا

لاہور کے 16 برس کے ایک طالب علم نے گھروں کا کچرا جمع کر کے چونگی امرسدھو میں عوام کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا ہے۔ خازین حسن منشا نے انسٹاگرام پر ایک تحقیق پڑھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ چونگی امرسدھو کے رہائشی گندا پانی پینے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف علاقوں سے کچرا اور پلاسٹک وغیرہ جمع کرکے بیچنا شروع کیا اور اب اسی علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا ہے۔ خازین اب اسی علاقے کے سکولوں کا سروے کر رہے ہیں تاکہ بچوں کو بھی صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔ دیکھیے ادیب یوسفزئی کی رپورٹ

شیئر: