Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی

پی ایس ایل 2023 فروری اور مارچ میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ (فائل فوٹو: مڈل سیکس/فیس بُک)
انگلش کاؤنٹی کلب مڈل سیکس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی ٹیم کو شامل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے کلب حکام کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والے میڈیا آؤٹ لیٹ ’دا کرکٹر‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مڈل سیکس کاؤنٹی کے سی ای او اینڈریو کارنش کا کہنا تھا کہ ’پی سی بی غیر ملکی ڈومیسٹک ٹیموں کو پی سی بی میں شامل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ہماری ان سے بات بھی ہوئی ہے۔‘
اینڈریو کارنش کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ بات چیت بہت مثبت رہی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں بھی جاری رہے گی۔‘
’دا کرکٹر‘ کے مطابق اگر مڈل سیکس اور پی سی بی کا درمیان کوئی معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تب بھی مڈل سیکس کاؤنٹی کی ٹیم پی ایس ایل 2023 میں حصہ نہیں لے گی۔ تاہم ممکن ہے کہ اگر پی سی بی کے ساتھ اگر مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو مڈل سیکس کی ٹیم پی ایس ایل 2024 میں پاکستان میں کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو بھی پی سی بی اور مڈل سیکس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا علم ہے اور ان کی طرف سے کسی بھی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا گیا۔
مڈل سیکس کی ٹیم کے لیے سال 2022 اچھا نہیں رہا تھا اور وہ ’وائٹیلیٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ میں 14 میں سے صرف چار میچ جیتی تھی۔
پی ایس ایل 2023 فروری اور مارچ میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: