Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آج موسم کیسا رہے گا؟

بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض اورمشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجران ، جازان ، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ کے بالائی علاقے بھی موسم آبرآلود جبکہ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
شمالی حدود، تبوک ، الجوف ، حائل اورقصیم کے بیشتر علاقے دھند کی لیپٹ میں رہیں گے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روزرہنے والے درجہ حرارت کے بارے میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 26 ڈگری جبکہ مدینہ منورہ میں 17 ، ریاض 14 ، ابھا 18 ، تبوک 15 اورجدہ میں پارہ 27 ڈگری رہے گا۔

شیئر: