Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الرمہ 14 سال بعد بارش کے پانی سے بھر گئی

وادی الرمہ جزیرہ عرب کی سب سے بڑی اور طویل وادی ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے القصیم ریجن کی عنیزہ کمشنری کے مغرب میں واقع وادی الرمہ بارش سے بھر گئی۔
مملکت کی کی بڑی وادی الرمہ 14 برس سے بارش کے پانی سے محروم تھی۔ شہریوں اور غیر ملکی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے  مطابق القصیم کے باشندے وادی الرمہ کو پانی سے بھرا دیکھ کر خوش ہیں۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ وادی الرمہ کو ’شیخ اودیہ السعودیہ‘ (سعودی وادیوں کی سردار) کا لقب حاصل ہے۔ 

وادی الرمہ کا پانی سے بھرجانا اہال قصیم کے لیے بڑا واقعہ ہے( فوٹو العربیہ)

وادی الرمہ قصیم کے باشندوں کے لیے بڑی تفریح گاہ ہے۔ اہال قصیم اس بار پر خوشی ہیں کہ 14 برس بعد وادی الرمہ پانی سے بھر گئی ہے۔
سعودی فوٹو گرافر عبداللہ الصبیعی نے وادی الرمہ کے اطراف کیمپنگ کرنے والے مقامی شہریوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہیں۔
ماہر موسمیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ وادی الرمہ کا پانی سے بھرجانا اہال قصیم کے لیے بڑا واقعہ ہے۔

شہرتوں اورغیر ملکیوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے( فوٹو العربیہ)

یاد رہے کہ وادی الرمہ جزیرہ عرب کی سب سے بڑی اور طویل وادی ہے۔ گھاٹیوں اور نالوں کے پیچیدہ نیٹ ورک کے راستے سیلابی ریلا وادی الرمہ میں جمع ہوتا ہے۔
و ادی کا بیشتر حصہ القصیم ریجن میں واقع ہے جبکہ حائل کے جنوب، مدینہ منورہ کے مشرق اور ریاض کے شمال مغرب تک وادی الرمہ پھیلی ہوئی ہے۔
وادی الرمہ سطح سمندر سے  1300 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور یہ تقریبا 600 کلو میٹر طویل ہے۔

شیئر: