Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی پل وزٹ ویزے کی ایکسپائری قریب، توسیع نہ ہونے پر کیا کریں؟

ملٹی پل ویزے کی انتہائی مدت ایک برس ہے، اس کے بعد توسیع نہیں ہوسکتی، فوٹو اےایس پی)
سعودی عرب میں وزٹ ویزے کے ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے۔ قانون کے مطابق وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ہوتا ہے۔
مملکت میں فیملی وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں۔ ایک ویزا سنگل انٹری ہوتا جس کی انتہائی مدت 180 دن ہوتی ہے۔
دوسری قسم کے ویزے جسے ملٹی پل انٹری ویزا کہا جاتا ہے اس کی مدت ایک برس ہوتی ہے اس ویزے پرآنے والے 180 دن حتم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنے کے بعد دوبارہ اسی ویزے پرمملکت آکرمزید 6 چھ ماہ قیام کرسکتے ہیں۔
ملٹی پل انٹری ویزے کی انتہائی مدت ایک برس ہوتی ہے اس کے بعد اس میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔
ملٹی انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات سے دریافت کیا ’اہلیہ کو ملٹی انٹری وزٹ ویزے پربلایا تھا، ویزے میں توسیع کی کارروائی ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے تواصل پورٹل سے کے ذریعے کی مگرچار دن گزرنے کے باوجود ویزے کی مدت میں توسیع نہیں ہوئی جبکہ ویزے کی آخری تاریخ بھی قریب ہے۔؟ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’ابشرپلیٹ فارم پرموجود تواصل پورٹل کے ذریعے ارسال کی گئی کارروائی کی تکمیل کےلیے ہفتہ وارتعطیلات کے علاوہ زیادہ سے زیادہ تین ورکنگ ڈیز درکار ہوتے ہیں‘۔  
مقررہ دنوں کے اندر اگرکی گئی کارروائی کا جواب موصول نہ ہواس صورت میں جوازات کے مقررہ پورٹل https://tawasol.gdp.gov.sa/ پرمیسج ارسال کیاجاسکتا ہے۔  
واضح رہے جوازات کی جانب سے خصوصی سروس کا مقصد ان امورکے بارے میں مطلع کرنا ہے جو کسی وجہ سے تاخیر کا شکارہوتے ہیں۔ 
’تواصل فالواپ ‘ پورٹل پرلاگ ان کرنے کے بعد وہاں اپنی معلومات فیڈ کرنا ہوتی ہے جس میں نام، اقامہ نمبر، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس (دستاویزات میں کمی وغیرہ کے بارے میں اطلاع دینے کےلیے درکارہوتی ہے) کے علاوہ تواصل کے ذریعے ارسال کی گئی درخواست کا نمبردرج کیاجائے۔ 
 درخواست پرمطلوبہ اندراج کے بعد ریجن کا انتخاب کیاجائے جس ریجن میں آپ مقیم ہیں اس کا انتخاب کرنے کے بعد سیکشن کا انتخاب کیاجائے۔ 

میڈیکل انشورنس ایسی کمپنی سے کرائیں جو سعودی انشورنس کونسل میں رجسٹرڈ ہو (فوٹو ٹوئٹر)

شعبے کے انتخاب میں ’وزٹ ویزے میں توسیع ‘ کا انتخاب کیاجائے ، بعدازاں سروس ’الخدمۃ‘ کا انتخاب کریں ۔ سروس میں بھی وزٹ ویزے کی توسیع (تمدید تاشیرہ زیارہ عائلیہ) کا انتخاب کیاجائے اخر میں انتہائی مختصر الفاظ میں اپنا مطلوبہ مسئلہ بیان کریں جس میں وزٹ ویزے کی توسیع کے حوالے سے معلومات درج کریں ۔ 
ویزے کے حوالے سے اہم ترین نکتہ جسے بعض لوگ فراموش کردیتے ہیں وہ میڈیکل انشورنس پالیسی ہے ۔ میڈیکل انشورنس ایسی کمپنی سے کرائی جائے جو سعودی انشورنس کونسل میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہواور جوازات کے سسٹم میں بھی اسکا اندراج ہونا ضروری ہے۔ 
ایسی انشورنس کمپنی جو جوازات سےباقاعدہ طورپر منظورشدہ نہیں اس کی پالیسی قبول نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے وزٹ ویزے کی توسیع میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
تواصل سروس پرویزے کی توسیع میں تاخیر کی دوسری اہم وجہ ایک سے زائد بار ایک ہی معاملے کو اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے ایسا کرنے پرسسٹم از خود معاملے کو رد کردیتا ہے اور وہ اہلکار تک نہیں پہنچتا۔ 
خیال رہے ابشرپلیٹ فارم پرفراہم کی جانے والی ’تواصل‘ سروس خود کارنہیں ہوتی بلکہ دوسری جانب جوازات کے اہلکارمعاملے کو دیکھ کراسے مطلوبہ قوانین کے تحت مکمل کرتے ہیں۔

شیئر: