Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد کی بجلی چوری کرنے والے گیسٹ ہاوسز اور تجارتی مراکز کے خلاف کارروائی

مساجد کے بجلی کے میٹروں سے 290 غیر قانونی کنکشن ختم کرا دیے گئے(فوٹو سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مکہ مکرمہ کی مساجد سے بجلی چوری کرنے والے زرعی فارموں، استراحات (گیسٹ ہاؤسز) پٹرول سٹیشنوں، گھروں اور تجارتی مراکز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں جامع مساجد اور چھوٹی مساجد کے بجلی کے میٹروں سے 290 غیر قانونی کنکشن ختم کرا دیے گئے۔ زرعی فارم، استراحات، پٹرول سٹیشن، مکانات اور تجارتی مراکز ملوث تھے‘۔ 
وزارت اسلامی امور نے کہا کہ ’مساجد سے متصل عمارتوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے سپیشل کمیٹیاں قائم کرکے تجاوزات ختم کرائے گئے۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کرنے کی کارروائی کی گئی‘۔
وزارت نے متنبہ کیا کہ’ آئندہ بھی بجلی و پانی کی چوری رکوانے اور مساجد کے ماتحت عمارتوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ہرکوشش کو بند کرانے کے لیے تفتیشی مہم جاری رکھی جائے گی۔‘

شیئر: