Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو روزگار فراہم کرنے والے نجی اداروں کو انتباہ

پانچ برس تک افرادی قوت کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی تارکین کو روزگار فراہم کرنے والے نجی ادارے اور کمپنوں کو مقرر سزا کے حوالے سے پھر انتباہ کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کی جو کمپنی یا ادارہ ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو روزگار فراہم کریں گے، اپنی زیر کفالت ملاززمین کو نجی کاروبار کا موقع دیں گے، کسی اور کے یہاں ملازمت کی اجازت دیں گے یا کسی اور کے ملازمین کو اپنے یہاں روزگار فراہم کریں گے ان پر فی کس ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔‘
’انہیں پانچ برس تک افرادی قوت کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادارے کے ڈائریکٹر کو ایک برس تک قید کی سزا ہوگی۔ اگر ڈائریکٹر غیرملکی ہوگا تو سزا کاٹنے کے بعد اسے مملکت سے بے دخل بھی کیا جائے گا۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں تمام شہریوں اور قانون کی پابندی کرنے والے تارکین وطن سے اپیل کی کہ ’اگر ان کے علم میں اقامہ قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والے یا درانداز آئیں تو پہلی فرصت میں ان کے خلاف رپورٹ کریں‘۔

شیئر: