Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کو گاڑی سے روندنے والے سعودی شہری کو معاف کردیا

جنوبی طائف کےعمائدین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عر ب میں جنوبی طائف کے شہری خالد بن مسعد النفیعی نے اپنے 21 سالہ بیٹے بندر بن خالد کی موت کا باعث بننے والے مقامی شہری کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق 21 سالہ بندر بن خالد الشفا تحصیل جانے والے روڈ پر گاڑی سے باہر کھڑا ہوا تھا اسی دوران تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا تھا۔
بندر بن خالد کو شدید زخمی حالت میں طائف کے کنگ فیصل ہسپتال  لے جایا گیا جہاں وہ چند دنوں بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
خالد النفیعی اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک موت سے بے حد غمزدہ تھا تاہم اس نے تمام لوگوں کے سامنے اپنے بیٹے کی موت کا باعث بننے والے کو معاف کردیا۔ 
جنوبی طائف کے قبائل کے مشائخ اورعمائدین نے خالد النفیعی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ بہت بڑاایثار ہے۔ اللہ ہی انہیں اس کا اجر دے گا۔ 

شیئر: