آج کن علاقوں میں بارش کاامکان
بعض علاقوں میں دھند چھائی رہے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے بعض علاقوں میں موسم آبرآلود جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عاجل نیوز کے مومسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جازان ، عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے علاوہ حائل اورقصیم ریجنز میں بھی گہرے بادل چھائے رہیں گے جبکہ ان علاقوں میں کہیں کہیں رات کے آخری پہر اورصبح سویرے دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔
مذکورہ بالا علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بحرالاحمرکی صورتحال کے بارے میں مرکز کا کہنا تھاکہ سمندری ہوا کا رخ شمال مشرقی سمت سےشمال، مغربی جانب ہوگا جس کی رفتار 10سے 30 کلومیٹرفی گھنٹہ رہے گی۔
سمندری علاقے میں ہوا کا دباونسبتا کم رہنے کا امکان ہے۔ کھلے سمندر میں موجیں آدھے میٹرسے ڈیرھ میٹرتک بلند ہوسکتی ہیں۔