Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی سفیر پاکستان سے ملاقات

پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی سربراہی خالد البواردی نے کی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے ماتحت پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد نے ریاض میں پاکستان کے سفیر سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی ہے۔
پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی سربراہی خالد البواردی نے کی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی اہمیت اور دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات کا خاص طور پر تذکرہ کیا گیا۔
ملاقات میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب اور پاکستان کے قائدین مختلف شعبوں میں ہر سطح پر مستقل یکجہتی اور رابطے رکھنے کے خواہشمند ہیں‘۔ 
فریقین نے سعودی مجلس شوری اور پاکستانی پارلیمنٹ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ملاقات میں اس یقین کا اظہار کیا کہ’ دونوں ملکوں کے برادر عوام کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ تعاون اور جدوجہد کی سطح بڑھانے کی ضرورت ہے‘۔
یاد رہے کہ مجلس شوری میں فرینڈ شپ پارلیمانی کمیٹیاں برادر اور دوست ملکوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے ساتھ شوری کے تعلقات مضبوط بنانے اورعلاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے پارلیمانی اجلاسوں میں تعاون اور یکجہتی کے لے کوشاں ہیں۔

شیئر: