Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اس سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد فریضہ حج ادا کریں گے‘

عازمین حج کی صحت و سلامتی کے حوالے سے اقدامات کرلیے ( فوٹو: تواصل ویب)
سعودی وزیر حج و عمرہ  توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’اس سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد فریضہ حج ادا کریں گے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق پیر کو الجزائر میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے عازمین حج کی صحت و سلامتی کے حوالے سے اقدامات کرلیے‘۔ 
’اس سال حج پوری گنجائش کے مطابق ہوگا۔ جتنی تعداد میں کورونا وبا سے پہلے عازمین آتے تھے اتنی ہی تعداد میں اس سال بھی آئیں گے‘۔ 
توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ’اس سال الجزائر سے 41 ہزار سے زیادہ افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے‘۔ 
علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ اس سال الجزائر کے برطانیہ،امریکہ یا شنگن ویزا ہولڈرعازمین وہ براہ راست سعودی عرب پہنچ سکتے ہیں۔ مملکت آمد پر آن لائن عمرہ ویزا جاری کرایا جاسکتا ہے‘۔
الجزائر کےایسے باشندوں کو نسک پورٹل،مقامی ایجنٹ یا عمرہ پیکیج کے ذریعے بکنگ کی سہولت میسر ہے۔
سعودی وزارت کا کہناہے کہ’ خلیجی ممالک میں مقیم الجزائری بھی مملکت پہنچ کر آن لائن عمرہ ویزا حاصل کرسکتے ہیں‘۔
’ اگر مملکت میں ان کا کوئی رشتہ دارمقیم ہو تو وہ بھی انہیں عمرہ ویزے پر مدعو کرسکتا ہے۔ نجی وزٹ ویزے یا سفارتخانے کے ذریعے ویزا لے کر بھی مملکت آسکتے ہیں‘۔  

شیئر: