Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آئی ایم ایف کے ریجنل آفس کے قیام کی منظوری 

سیکیورٹی  اور عسکری امور کی کمیٹی کی خصوصی رپورٹ بھی پیش کی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری نے مملکت میں عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ریجنل آفس کے قیام کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شوری کا اجلاس منگل  کو نائب صدر ڈاکٹر مشعل السلمی کی صدارت میں ہوا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ریجنل آفس کے قیام سے متعلق سعودی حکومت اور فنڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔
سعودی شوری نے انسداد جرائم کے سلسلے میں سعودی حکومت اور مصری حکومت کے درمیان تعاون کے معاہدے کے مسودے کی بھی منظوری دی۔
اس سے قبل سیکیورٹی  اور عسکری امور کی کمیٹی نے ایوان میں خصوصی رپورٹ پیش کی تھی۔

شیئر: