Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آئی ایم ایف کا ریجنل آفس قائم کرنے پر بات چیت 

سعودی وزیر خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی ہے ( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خوراک بحران کے اثرات میں کمی کے طریقوں اور سعودی دارالحکومت ریاض میں آئی ایم ایف کا ریجنل آفس قائم کرنے کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹیا لینا جارجیوا نے اتوار کو ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مملکت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کے شعبوں خصوصا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور ریاض میں آئی ایم ایف کا ریجنل آفس قائم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
محمد الجدعان نے کہاکہ ’سعودی عرب خوراک بحران کے اثرات میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف کے مشن کی مدد کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔‘
’سعودی عرب خوراک اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ضرورت مند ملکوں کی مدد کی پا لیسی پر گامزن ہے۔ مملکت نے خطے اور بہت زیادہ متاثر ممالک کی مدد کے حوالے سے گزشتہ سال تعاون کیا تھا اب بھی تعاون کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: