Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، جنرل ساحر شمشاد، خواجہ آصف سے ملاقات

دفاعی اورعسکری شعبوں میں اسٹرٹیجک تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی نے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دورطفہ تعلقات،موجود اور مستقبل کے دفاعی اور عسکری شعبوں میں اسٹرٹیجک تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی معاون وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔
 عسکری اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون و ہم آہنگی اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مشترکہ تشویش کے کئی امور بھی زیرغور آئے۔

شیئر: