یوکرینی فوج کے مطابق کہ اس نے تمام ڈرونز مار گرائے ہیں جبکہ ایئر ڈیفنس سسٹم آنے والے میزائلز کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اکتوبر کے بعد سے روس یوکرین پر مسلسل میزائل حملے کر رہا ہے جن میں زیادہ تر توانائی کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا۔
روس کے میزائل حملوں میں زیادہ تر توانائی سے متعلق انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ (ٖفوٹو: اے پی)
ان حملوں سے بجلی کے گرڈ سٹیشن بری طرح متاثر ہوئے جس کے بعد یوکرین اپنے مغربی اتحادی ممالک کی مدد کے باعث اپنا فضائی دفاعی نظام کو محفوظ رکھ پایا۔
تازہ حملے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل بدھ کو ہی یوکرین کے اتحادیوں جن میں امریکہ اور جرمنی شامل ہیں، کی جانب سے اسے جدید ٹینک فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے روس نے پچھلے سال 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔