Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خرج ولم یعد ‘ کی پابندی کے دوران مملکت آسکتے ہیں؟

پابندی کے دوران کسی بھی دوسرے ویزے پرمملکت نہیں آسکتے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قوانین میں خروج وعودہ پرجاکرواپس نہ آنے والوں کے خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔ جس کے بعد انہیں مملکت میں 3 برس کےلیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔
ایسے افراد جنہیں بلیک لسٹ کیاجاتا ہے وہ کسی بھی دوسرے ویزے پرمقررہ مدت کے اندر مملکت نہیں آسکتے۔
۔۔۔ ایگزٹ ری انٹری کے حوالے سے ایک اورشخص نے دریافت کیا’خروج و عودہ پرجانے والے پابندی کے دوران دوسرے ویزے پر مملکت واپس آ سکتے ہیں؟‘ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ پرجانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ وقت پرواپس آئیں۔ 
وقت مقررہ پرواپس نہ آنے کی صورت میں وہ خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپاتے ہیں۔ 
ایسے افراد جو خروج وعودہ پرجاکروقت مقررہ پرواپس نہیں آتے ان پرخروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی ریکارڈ ہوجاتی ہے۔ 
جن افراد پرخروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی ریکارڈ کی جاتی ہے ایسے افراد کو تین برس کےلیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔ 
بلیک لسٹ کیے گئے افراد کےلیے قانونی طورپرمملکت میں کسی دوسرے ویزے پرآنے کی پابندی ہوتی ہے۔ 
مقررہ پابندی کے 3 برس مکمل ہونے کے بعد ایسے افراد جب چاہیں وہ مملکت آسکتے ہیں۔ 
پابندی کی مدت کے دوران ممنوعہ افراد اگرمملکت آنا چاہتے ہیں تو انکے سامنے ایک ہی راستہ ہوتا ہے وہ یہ کہ اپنے سابق کفیل یعنی اسپانسر کی جانب سےجاری کیے گئے نئے ویزے پرانہیں مملکت آنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی ایسے افراد ممنوعہ مدت کے دوران اپنے کفیل کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ورک ویزے پرہی مملکت آسکتے ہیں اس کے علاوہ پابندی کے تین برس کے دوران انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ 
واضح رہے پابندی کی مدت کا شمارخروج وعودہ ایکسپائرہونے کے بعد اس وقت سے کیاجاتا ہے جب جوازات کے سسٹم میں ایسے غیرملکی کارکن کوممنوعہ کیٹگری یعنی ’خرج ولم یعد‘ میں شامل کردیاجائے۔ 

مملکت کے سرکاری اداروں میں ہجری کیلنڈرکا حساب رکھاجاتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)

خیال رہے سعودی عرب میں قمری کیلنڈر رائج ہے اس حساب سے وقت کاتعین کرتے وقت اس امر کا خاص خیال رکھاجائے کہ جب بھی کسی نئے ویزے پرواپس آنے کا پروگرام مرتب کیاجائے تو مملکت میں رائج کیلنڈرکا تعین کیاجائے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
بعض افراد ممنوعہ مدت کا تعین کرنے میں غلطی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض صورتوں میں ایسے افراد کو ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ بھی کردیاجاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ مملکت میں رائج کیلنڈر کا درست تعین کیاجائے۔

شیئر: