Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے فلسطینیوں پرعسکری کارروائی کی مذمت

عالمی برادری مسئلے کے مستقل بنیادوں پرحل کےلیے مداخلت کرے(فوٹو، ٹوئٹر)
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے فلسطینی شہراورجنین خیمہ بستی پراسرائیل کی عسکری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اورعلما کمیٹی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اس وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کیاہے۔
ڈاکٹرالعیسی نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے حوالے سے فوری مداخلت کریں تاکہ اس قسم کی جارحیت کا مستقل بنیادوں پرسد باب کیاجاسکے۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
واضح رہے اسرائیل افواج نے نہتے فلسطینیوں پرعسکری کارروائی کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی ہلاک ہوزخمی ہوئےتھے۔

شیئر: