Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا چینی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں دوست ممالک کےدرمیان باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو چین کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے دوست ملک چین کے وزیر خارجہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی
 وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور چین کے تعلقات، دونوں دوست ممالک کےدرمیان باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے علاقائی اور بین الاقومی سطح پر ہونے والی پیش رفت، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ مشترکہ تشویش کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: