Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی بیٹنگ جاری، سمیر منہاس کی شاندار سینچری

انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی (فوٹو: سکرین شاٹ)
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور سمیر منہاس سینچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اتوار کو دبئی کے سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس انڈیا نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کرک انفو کے مطابق تھوڑی دیر قبل تک پاکستان کا مجموعی سکور 223 تھا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے اس وقت احمد حسین اور سمیر منہاس موجود ہیں، ان سے قبل حمزہ ظہور 18 اور عثمان خان 35 پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل ہونے والے میچز میں پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی
پاکستان نے 19 دسمبر کو ہونے والے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
دبئی کے سیون ای سیون سٹیڈیم میں پاکستان نے بنگلہ دیش کا 122 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل انڈیا دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا فائنل میں پہنچا تھا۔

پاکستان بنگلہ دیش اور انڈیا سری لنکا کو سیمی فائنلز میں ہرا کر فائنل میں پہنچے ہیں (فوٹو: پی سی بی)

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
ان کے علاوہ عثمان خان 27 اور حمزہ ظہور صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ احمد حسین 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حیسن ایمان اور سامیون بصیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 27ویں اوور میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
اس سے قبل بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا تھا جس کی وجہ سے میچ کو 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سامیون بصیر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
یاد رہے پاکستان اس سے قبل دو بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چلا ہے تاہم ابھی تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بن پایا ہے۔

شیئر: