Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائری صدر کا مکتوب موصول

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں الجزائری دفتر خارجہ کے عہدیدار نے ملاقات کی( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی جانب سے پیر کو ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب دونوں ملکوں اور برادرعوام کے دوطرفہ تعلقات نیز مختلف شعبوں میں ہر سطح پر باہمی تعلقات کے استحکام کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سےالجزائری دفتر خارجہ میں عرب ممالک کے ادارہ عامہ کے ڈائریکٹر نور الدین خندودی نے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی اور مکتوب حوالےکیا۔ 
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
  باہمی دلچسپی کے مسائل پر موقف کا بھی تبادلہ کیا ۔
سعودی عرب میں متعین الجزائر کے سفیر ڈاکٹر محمدعلی بوغازی اس موقع پر موجود تھے۔ 

شیئر: