Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کویتی ولی عہد کا مکتوب موصول

مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کو کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں کے مستحکم و گہرے دوطرفہ تعلقات اور کویتی سعودی برادرعوام کے تاریخی رشتوں سے ہے۔ مختلف شعبوں میں ہر سطح پر باہمی تعلقات کے مزید استحکام کے طریقوں پر زور دیا گیا ہے۔  
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں کویتی سفیر شیخ علی الخالد الجابر الصباح نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔ 
اس موقع پر انجینیئر ولید الخریجی اور کویتی سفیر نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: