Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور دھماکے میں اموات کی تعداد 101 ہو گئی

منگل کو ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے میں اموات کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔
بدھ کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ دھماکے میں زخمی 49 افراد اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
محمد عاصم کا کہنا تھا کہ سات شدید زخمی انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جِن میں کچھ کی حالت سے بہتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سے چار مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
منگل کو مسجد دھماکے کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا۔
پیر کو دھماکہ ظہر کی نماز دوران ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد میں چار سو کے قریب لوگ موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس کی مذمت

وائٹ ہاؤس نے پشاور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

شیئر: