Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ڈیوائسز کے چارجر یکساں کرنے پر غور

’چارجر یکساں کرنے سے صارفین کو سہولت ہو گی‘ ( فوٹو: واس)
سعودی مارکیٹ میں  فروخت ہونے والے تمام موبائل ڈیوائسز کے چارجر یکساں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام موبائل  ڈیوائسز کے چارجر یکساں کرنے سے صارفین کو سہولت ہوگی نیز الیکٹرانک فضلہ کم ہوگا۔
سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اور کوالٹی آرگنائزیشن اور اتصالات کے ادارے کے ماہرین  تمام ڈیوائسز کے چارجر یکساں کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’مارکیٹ میں چارجرز کے أنواع و اقسام کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ انہیں یکساں کرنے کے امکانات کے علاوہ فیصلہ ہوجانے کی صورت میں نفاذ کا وقت اور طریقہ طے کیا جا رہا ہے۔‘
ماہرین نے کہا ہے کہ ’اس وقت مختلف أنواع کے موبائل ڈیوائسز کے چارجر مختلف ہیں۔ ایک شخص کے پاس اگر مختلف قسم کی موبائل ڈیوائسز ہوں تو ہر ایک کے لیے الگ چارجر رکھنا پڑتا ہے۔‘
’اسی طرح اگر فیملی کے افراد کے پاس مختلف قسم کی ڈیوائسز ہوں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک خاندان  کتنے چارجر رکھنے پر مجبور ہے۔‘
ماہرین نے کہا ہے کہ ’مختلف قسم کے چارجر رکھنے سے الیکٹرانک فضلہ بڑھتا ہے اور یہ ماحولیات کے لیے بھی انتہائی مضر ہے۔‘
’اس کے برعکس اگر تمام موبائل ڈیوائسز کے چارجر یکساں ہوں تو سہولت کے ساتھ تعداد میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔‘
ماہرین نے کہا ہے کہ ’زیرغور تجویز کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈیوائسز تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔‘

شیئر: