Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سردی کی شدید لہر سے کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

آئندہ ایام میں درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے نیچے چلا جائے گا( فائل فوٹو ایس پی اے)
 مملکت کے بیشتر علاقوں میں آنے والے دنوں میں برفانی ہواؤں اور درجہ حرارت میں منفی ڈگری تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق موسمیات کے سکالر معاذ الاحمدی نے بتایا کہ ’بالائی سطح پر موسمی عدم استحکام کے باعث برفانی ہوا بیشترعلاقوں پراثرانداز ہورہی ہے‘۔ آئندہ ایام کے دوران درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے نیچے چلا جائے گا۔ سنیچر کی صبح تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
’تبوک اور اس کے مضافات، الجوف اوراس کے مضافات، حدود شمالیہ، حائل اور القصیم کے علاقے سردی کی شدید لہر سے متاثر ہوں گے‘۔
معاذ الاحمدی نے کہا کہ ’سعودی دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ مدینہ ، مکہ اور ان کے ساحلی مقامات ٹھنڈی ہواؤں سے متاثر ہوں گے‘۔
’برفانی ہواؤں کا یہ سلسلہ فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد سردی کی لہر ٹوٹنا شروع ہوگی اور مارچ میں بہار کا موسم آجائے گا‘۔
تاریخ کے سکالرعیسی الرشیدی نے بتایا کہ’ سعودی ٹھنڈی ہواوں اور سردی کو مختلف نام دیے ہوئے ہیں۔ ان میں ’فلجہ، صقیع، الصبا، السویدا، ھرمزان، صریمۃ، صردۃ، جمدۃ، برد اور برید‘ سردی کے مشہور ترین نام ہیں‘۔
’سردی کے ناموں میں ’الھومزان‘ بھی ہے جب بارش کے ساتھ سردی آتی ہے تب سعودی شہری سردی کو یہ نام دیتے ہیں‘۔

شیئر: