Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرمٹ کے بغیر سیل لگانے والوں کےخلاف کارروائی

سعودی وزارت تجارت نے صبیا کمشنری میں پرمٹ کے بغیر سیل لگانے والے کاروباری ادارے کے خلاف کارروائی کی ہے۔ 
سبق وب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سیل لگانے کے لیے ضروری ہے کہ تجارتی ادارہ وزارت سے باقاعدہ پرمٹ  حاصل کرے۔
سیل لگانے کی اجازت مقررہ قواعد وضوابط کے تحت دی جاتی ہے مثلا کاروباری ادارے کو اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے کہ سابقہ قیمت اورنئی قیمت دونوں کے ٹیگ سامان پر آویزاں کیے جائیں۔ سیل کا اعلان پرمٹ کے بغیرنہ کیا جائے۔ 
جازان میں فوجداری عدالت نے پرمٹ کے بغیر سیل لگانے پرادارے پر جرمانہ کردیا ہے اور اس کے اشتہار کوغیر قانونی قرار دتے ہوئے اسے ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔ غیر قانونی سیل کے جرم کے ارتکاب پر کاروباری ادارے کے خلاف تشہیر خود اس کے خرچ پرکرنے کاحکم بھی دیا ہے۔ 
یاد رہے کہ کاروباری اداروں پر سیل کے لیے پرمٹ کی پابندی اس لیے لگائی جاتی ہے تاکہ صارفین کو گمراہ نہ کیا جاسکے اور فرضی رعایت کا جھانسہ دے کر پرانا مال نکالنے کا چکر نہ چلایا جاسکے۔  

شیئر: