Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سنگ تراشی کی نمائش آج سے شروع

’سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے لئے جانے والے پتھروں کو تراش کر مختلف  شکلوں میں ڈھالا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 سے زیادہ مجسمہ سازوں کی سنگ تراشی کی نمائش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مجسمہ سازوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے لئے جانے والے پتھروں کو تراش کر مختلف  شکلوں میں ڈھالا ہے۔
ریاض آرٹ پروجیکٹ کے تحت ہونے والی نمائش میں 30 سے زیادہ شاہکار پیش کئے جائیں گے۔
درۃ الریاض میں ہونے والی نمائش کا افتتاح آج ہوگا اور یہ 10 فروری تک جاری رہے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں شرکت کے لیے پیشگی بکنگ کی ضرورت نہیں‘۔
’دوپہر 1.30 سے رات 10 بجے تک نمائش جاری رہے گی جبکہ شائقین کی دلچسپی کے لیے مختلف پروگراموں کا بھی اہتمام ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 650 فنکاروں کے کاموں کا جائزہ لے کر 30 فنکاروں کو منتخب کیا ہے‘۔

شیئر: