Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں سعودی شہریوں کے لیے اسامیوں کا اعلان

’اسامیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی آج اتوار سے تین دن تک جاری رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے سعودی شہریوں کے لیے جزوی وقتی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران مختلف اسامیوں پر شہریوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جو شہری رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہئے کہ انتظامیہ کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف جمع کرائیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسامیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی آج اتوار سے تین دن تک جاری رہے گی‘۔
’مذکورہ اسامیوں کے شرائط میں سے یہ ہے کہ وہ خواہشمند سعودی شہری ہو، کسی اور ملازمت سے وابستہ نہ ہو، ہائی سکول پاس ہو اور تمام کوائف صحیح طریقے سے جمع کرائے‘۔

شیئر: