Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

آنے والے برسوں میں رمضان سردی سے قریب ہوتا جائےگا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کےماہر برائے موسم عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ موسم سرما ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہوجائے گا‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق ماہرموسمیات نے مزید کہا کہ ’اس سال ماہ رمضان کے دوران موسم درمیانہ رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے برسوں میں رمضان سردی سے قریب ہوتا جائےگا‘۔ 
عقیل العقیل نے مزید کہا کہ’ تبدیل ہونے والے موسم کا اثربتدریج ہوگا۔ درجہ حرارت میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ہواوں کا رخ شمال سے جنوب کی جانب ہونے کا بھی امکان ہے جس سے صحرائی علاقو میں ریتیلی آندھیوں کا سلسلہ شروع ہوگا‘۔ 
انہوں نے توقع ظاہرکی کہ ’آئندہ ہفتے میں بعض علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش کی بھی توقع ہے‘۔ 

شیئر: