Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان جلدایشین ٹائیگربنے گا،نواز شریف

ننکانہ صاحب... وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ خطے میں مضبوط معیشت بن کر ابھر رہا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ وزیراعظم نے ننکانہ صاحب میں موٹر وے منصوبے کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اس حد تک سیاست کی جائے کہ لوگوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینا جائے۔ ترقی کو نہ روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے اور اس کا حق ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرے ۔نواز شریف نے کہا کہ اپنے منصوبوں کو اپنی سرحدوں سے باہر وسطی ایشیا تک لے جائیں گے۔ گوادر سے خنجراب تک 2600 کلو میٹر طویل ہائی وے بن رہی ہے جس سے چین اور وسطی ایشیا براہ راست گوادر سے مل جائیں گے۔ان منصوبوں سے دیگر ملکوں کی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا اور ہماری معیشت بھی ترقی کرے گی۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت جو کام کر رہی ہے وہ نظر آ رہے ہیں۔ ترقی کے منصوبوں سے غریبوں اور نوجوانوں کا فائدہ ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں سے پہلے گھبرائے اور نہ آئندہ گھبرائیں گے۔ آپ رکاوٹیں ڈالتے جائیں،ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

 

شیئر: