Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا سپاٹ فکسنگ،خالد لطیف کا بچنا مشکل ہے،پی سی بی

لاہور..پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ کرکٹر خالد لطیف کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ ان کا بچنا مشکل ہے۔بدھ کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کرکٹرز کے موقف پر اپنا جواب ٹریبونل میں جمع کرا دیا ۔تفضل رضوی نے کہا کہ ان تمام کھلاڑیوں کے بارے میں فیصلہ ٹریبونل ہی کرے گا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان کو 6 ماہ کے لئے معطل کیا جا چکا ہے دیگر 4کرکٹرز ناصر جمشید، شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقاتی عمل جاری ہے۔

 

شیئر: