Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عالمی سکیورٹی و ٹیکنالوجی نمائش، پاکستان 22 جدید منصوبوں کے ساتھ شریک

سعودی عرب میں انٹرنیشنل سکیورٹی اینڈ انوویشن ایگزیبیشن اینڈ کمپیٹیشن جاری ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنونشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں منعقدہ نمائش میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہزادہ عادل الجبیر اور اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے پیش کیے جانے والے منصوبوں کا جائزہ لیا۔
انٹرنیشنل سکیورٹی اینڈ انوویشن ایگزیبیشن اینڈ کمپیٹیشن میں پاکستان سمیت 55 ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زائد شرکاء شریک ہیں جبکہ نمائش میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، خلائی ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور صحت کے شعبوں سے متعلق 12 سو منصوبے پیش کیے جا رہے ہیں۔
نمائش میں شریک پاکستانی ماہرین بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 جدید اور انوویٹیو منصوبے پیش کر رہے ہیں۔
پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی بین الاقوامی نمائشیں نہ صرف انہیں اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی منصوبوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ مختلف ممالک کے ماہرین کے تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

شیئر: