Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلزلے سے متاثر ممالک کے ساتھ ہیں: سعودی کابینہ

’کابینہ نے ترکیہ اور شام میں جھٹکوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں کابینہ نے زلزلے کے جھٹکوں سے متاثر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  کابینہ نے کہا ہے کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔
کابینہ نے ترکیہ اور شام میں جھٹکوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ نے گزشتہ دنوں دنوں سعودی حکام اور دوسرے ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کا جائزہ لیا اور مشترکہ مفادات کے حصول کے علاوہ شراکت داری میں وسعت لانے کےپر غور کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔
کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والی کانفرنسوں اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹس  کا بھی جائزہ لیا اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: