Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے ترکیہ کے صدر سے اظہار تعزیت

’سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ہولناک زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ترکیہ میں ہونے والے زلزلے اور اس کے باعث ہلاکتوں  پر ہمیں شدید غم ہے‘۔
’ہم آپ سے ، متوفین کے لواحقین سے اور ترکیہ کے عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’اس نازک اور المناک وقت میں سعودی عرب آپ کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں زلزلے کی المناک خبر ملی ہے‘۔
’ہمیں بہت دکھ اور شدید غم ہے کہ اس قدرتی آفت کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہم آپ سے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے متوفین کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔
’ہم زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی، لا پتہ ہونے والوں کی سلامتی اور متاثر علاقے کی جلد بحالی کی امید رکھتے ہیں‘۔
 

شیئر: