Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں پروفیشن ٹیسٹ پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز

گزشتہ ماہ  پاکستان اور انڈیا میں پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز کیا گیا تھا ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بدھ 8 فروری سے بنگلہ دیش میں پروفیشن ٹیسٹ پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز کیا ہے۔  
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے گزشتہ ماہ  پاکستان اور انڈیا میں پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز کیا تھا۔
اس کےتحت ہنرمند کارکنوں کی تیکنیکی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ بنیادوں پرجانچ کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے ذریعے پانچ شعبوں کے کارکنان کی مہارتوں کے بارے میں اطمینان حاصل کیا جارہا ہے ان میں پلمبر، الیکٹریشن، گاڑیوں کا الیکٹمریشن، ویلڈر، ای سی ٹیکنیشن شامل ہیں۔
وزارت افرادی قوت نے 23 پیشوں کی فہرست تیار کی ہے جن پر سعودی عرب آنے والوں کی صلاحیت اور مہارت کا ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ سعودی مارکیٹ میں ہنرمند معیاری سروس فراہم کریں اور سعودی معاشرہ فرضی ہنرمندوں سے بچ سکے۔
غیر ملکی کارکنوں کو سعودی عرب میں ملازمت کے لیے پروفیشن ٹیسٹ سرٹیکیٹ حاصل کرنا ہوگا اس کے لیے پروفیشن ٹیسٹ ویب سائٹ پر اندراج کرانا ہوگا۔
اندراج کے بعد تحریری امتحان اور پریکٹیکل کی تاریخ لینا ہوگی۔ پروفیشن ٹیسٹ سینٹر کے منتظمین امتحان سے قبل پیش کردہ معلومات چیک کریں گے۔ ٹیسٹ میں کامیابی پر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

شیئر: