Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں دو غیرمسلم خواتین کے داخلے کے متعلق وضاحت

’مذکورہ غیر مسلم مغربی خواتین غلطی سے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں داخل ہوئی تھیں‘ (فوٹو: سبق)
مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز دو غیرملکی اور غیرمسلم خواتین مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں غلطی سے داخل ہوئی تھیں جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مذکورہ خواتین مقدس مقام کے لیے مناسب لباس نہیں پہنا تھا۔‘
’مذکورہ غیرمسلم مغربی خواتین غلطی سے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں داخل ہوئی تھیں۔‘
’انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس جگہ ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہے نہ ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ یہ مقدس مقام ہے جس کے لیے مناسب لباس زیب تن کرنا ضروری ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انہیں جب صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے غلطی پر معذرت کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس چلی گئیں۔‘
’مستقبل میں اس طرح غلطی نہ ہونے کے لیے انتظامیہ غیرملکی سیاحوں میں آگاہی مہم چلا کر مقدس مقامات کی قدسیت واضح کرے گی۔‘
مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق ’مسجد نبوی کی قدسیت کو یقینی بنانے اور زائرین کی خدمت کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا‘۔
 

شیئر: