Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ریلوے کی پٹری پر ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی

’حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات دو بجے جدہ میں پیش آیا‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ریل کی پٹری پر چڑھ گئی جس کے باعث افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات دو بجے پیش آیا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جدہ کے پرنس محمد بن عبد العزیز پل کے قریب گزرنے والی پٹری حادثے کے باعث متاثر ہوئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ پٹری پر چڑھنے کے بعدگاڑی میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے آگ بجھا دی‘۔
’حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا‘۔
’پٹری پر چڑھ جانے والی گاڑی کو ہٹانے کے بعد ریلوے بحال ہوگئی۔ حادثے کے باعث جدول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی‘۔

شیئر: