Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سعودی خواتین رضا کار

ترک عوام کی مدد کے لیے آئے ہیں، سعودی عرب کی نمائندگی پرفخر ہے( فوٹو: عکاظ)
سعودی خواتین رضا کار بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے  لیے ترکیہ کے شہر غازی عنتاب پہنچی ہیں۔
 موضی البریدی، شریفہ یوسف اور رھف العبید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم ترک عوام کی مدد کے لیے آئے ہیں اور سعودی عرب کی نمائندگی پرفخر ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق خاتون رضاکار رھف العبید ایمرجنسی میڈیکل ایجوکیشن مکمل کرنے کے بعد سعودی ہلال احمر سے منسلک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس حوالے سے جو کچھ کرسکتی ہیں کریں گی‘۔
سعودی خاتون رھف العبید ترک زبان بولتی ہیں اور شدید سردی کے باوجود متاثرین کی مدد بڑھ چڑھ کر کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ ہلال احمر کے ساتھ میرا یہ پہلا غیرملکی مشن ہے۔ انسانیت نوازاس مہم میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کررہی ہوں‘۔ 
 موضی البریدی اور ان کی دوستوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ متاثرین کی خدمت میں ادنی فروگزّاشت سے کام نہیں لیں گی‘۔ 
شریفہ یوسف کا کہنا ہے کہ ’یہاں کتنی بھی خدمت کیوں نہ کرلیں یہ احساس ہے اور رہے گا کہ وہ مصیبت زدگان کی مدد کا حق ادا نہیں کرسکیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ ریاض سے ترکیہ کے لیے روانگی سے قبل خاندان کے افراد نے امدادی عمل کے حوالے سے جو حوصلہ دیا اس کی شدت اب تک محسوس کررہی ہوں‘۔ 

شیئر: