Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان کی بیلجیئم  کی وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے باہمی دلچسپی اورعلاقائی و بین الاقوامی حالات پرتبادلہ خیال کیا( فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو بیلجیئم کی وزیر خارجہ سے دفتر خارجہ برسلز میں ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کےمطابق انہوں نے بیلجیئم اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں تعاون و یکجہتی کے فروغ کے لیے تدابیر کا جائزہ لیا۔ 
فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ خصوصا عالمی امن و سلامتی کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر بیلجیئم میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر خالد الجندان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: